مختصر تعارف

بحریاتی حیاتیات کا بنیادی مقصد سمندر میں موجود مختلف مچھلیوں ، جھینگوں ، کچھوؤں دیگر سمندری جانداروں کی آبادی اور انکی وسعت اور پھیلاؤ کا جائزہ لینا اور مطالعہ کرنا ہے ۔ اس مطالعہ میں ان سمندری جانداروں کا باہمی تعلق اور ماحولیات کے لحاظ سے ان کی اثرات کا مطالعہ بھی شامل ہیں اس کام میں ایکولوجیکل اور پیداواریت کا مختلف سطح پر مطالعہ بھی کیا جا تا ہے۔ تا کہ ان کی مڈ سے سمندر میں موجود جاندار کے بارے میں بنیادی معلومات حاصل ہو سکے۔

اگر وسیع مناظر میں دیکھا جائے تا کہ متذکرہ بالا تھا مقاصد سے ماہی گیری سمندری جانداروں کے ماحول اور ایکوا کلچر کے بارے میں اگہی اور فہم میں اضافہ ہوتا ہے ۔ سمندر کے نیچے پانی میں موجود جانداروں کے بارے میں ضروری معلومات اور مطالعہ کے لیئے جدید ترین آلات کا استعمال کیا جاتا ہے۔






بنیادی تحقیقی موصنوعات حسب ذیل ہیں۔


۱۔ مخصوص اور عارضی تبدیلیاں جو کہ ساحلی کے گہرے سمندر میں وقوع پزیر ہوتی ہیں ۔ ان کے سمندری جانداروں پر اثرات اور جانداروں کے انڈے اور بچے دینے کے نظام پر اسکے اثرات کا مطالعہ شامل ہے۔
۲۔ ساحلی علاقوں میں بنیادی پیداواریت کا مطالعہ۔
۳۔ ٹمبر کے جنگلات اور انکے ماحولیاتی نظام اور اس سے وابستہ خوراک کے ماحول کے نظام کا سمندر سے ملحق ساحلی علاقوں میں مطالعہ کرنا ۔
۴ ۔ صنعتی اور تفریحی سرگرمیوں سے پیدا ہونے ماحولیاتی ماحولیاتی نظام کی پیچیدگیوں اور مسائل اور ان کا حل تلاش کرنا۔
۵۔ ایکوا کلچر کی ترقی کرنا اور نئی نئی تیکنسک کا استعمال کرنا ۔ تا کہ مقامی طور پر قیمتی مچھلیوں اور جھینگوں کی افزائش ہو سکے۔
۶۔ جاندار و سائل کا اندازہ لگانا۔