مختصر تعارف

دریائے سندھ کے ڈیلٹا کا انتخاب ارضی اور ارضی طبیعات کے نقطہ نظر سے نقشہ ترجیح بنیادوں پر لیا گیا ہے ۔ اس عالقے میں جاندار اور غیر جاندار مسائل کی بہتات ہے دریائے سندھ کے بہاؤ کے ساتھ بہہ کے آنے والے سیڈیمنٹ نے ہزاروں ،لاکھوں سال سے ارضیاتی اوقات میں علاقے میں عمل پذیر طبعی اور کیمیائی اثرات کے زیر اثر رہنے کے بعد علاقے میں ماحولیتی یا قدری ماحول کو بے حد متاثر کیا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ علاقہ بے حد وسائل سے مالامال ہے۔

ہم یہ جانتے ہیں کہ کرہ ارض پر موجود مختلف پلیٹوں کی حرکت سمندر کے فرش پر پہاڑی سلسلوں اور سمندرمیں موجود کھاسیوں ، گھاٹیوں وسیع میدان کی تشکیل میں سب سے اہم قوت ہے ۔ یہی وہ وجہ ہے کہ نحری سائنس دان تا وقت یہ کوشش کرتے ہیں کہ شمالی بحریہ عرب میں موجود ارضیاتی ساختوں کا مطالعہ کریں انکو سمجھیں ان کے نقشے تیار کریں وہاں موجود تیل، گیس اور دیگر معدنیات کی موجودگی، انکی وسعت اور مسائل کا اندازہ لگایا جائے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ساحلی علاقوں میں وقوع پذیر ارضیاتی حرکات کا مطالعہ کیا جائے ۔ اس کے ستھ ساحلوں سے دور گہرے سمندروں میں آنے والے زلزلوں اور انکے باعث سونامی سے ممکنہ خطرات کا بھی اندازہ لگایا جا سکے ۔

اس شعبہ میں اہم تحقیقات کے مصنوعات مندرجہ ذیل ہیں۔


ارضیاتی عوامل اور ساحلی علاقوں میں ارضیاتی ساختوں کا مطالعہ ۔ (i)
دریائے سندھ کے ڈیلٹا اور مکران کے علاقے میں سیڈیمنٹ اور اس کے اثرات کے مطالعہ۔ (ii)
ارضی آفات اور ساحلی ماحول۔ (iii)
دریاؤں میں بہہ کر آنے ولاے قیمتی معدنیات اور دیگر غیر جاندار وسائل کی تلاش۔ (iv)
معاشی مفاد کے علاقے میں ان علاقوں کی شناخت اور نشاندہی جہاں تیل ،و گیس کی موجود گی کے آثارہیں۔ (v)
سمندر کے فرش کے نیچے کی چٹانوں اور تہوں کا مطالعہ کرنا۔ تا کہ سمندر کے فرش پر ٹیلیفون اور فائبر آپٹکس کے تار اور پائپ بچھائے جا سکیں ۔ ساحلوں سے دور گہرے سمندروں میں انجینئرنگ کے منصوبوں کا مشاہدہ اور مطالعہ کرنا۔ (vi)
سمندر سے حاصل ہونے والے یڈیمنٹ کے تفصیلی مطالعہ سے اس خطہ کی آب و ہوا اور موسم کا اندازہ لگانا۔ (vii)